کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 55
اﷲتعالیٰ ہے ان صفات کے حوالے سے شرک یہ ہے کہ مثلاً اﷲکے علاوہ کسی فرشتے، نبی، ولی، جن یا کسی بت وغیرہ کو بھی عالم الغیب، دلوں کے بھید جاننے والا، بندوں کی دعا سننے والا سمجھا جائے وغیرہ۔ اﷲتعالیٰ کو اس کی ’’قدرت ہائے ربوبیت‘‘ میں واحد ، یکتا و بے مثل اور لاشریک ماننا اﷲتعالیٰ اپنی قدرت ہائے ربوبیت میں بھی واحد، یکتا و بے مثل اور لاشریک ہے مثلاً کائنات اور اس میں موجود ہر شے کی تخلیق، کائنات کے اقتدارِ اعلیٰ کی ملکیت، اختیارات کل کی ملکیت، قدرتِ مطلق کی حاملیت، کائنات کے امور کی تدبیر، زمین و آسمان کے خزانوں کی ملکیت، بندوں کی پناہ و بقا کا انتظام، ان کیلئے رزق رسانی کا بندو بست، ان کی ہدایت و راہنمائی کا اہتمام اور ان کیلئے حاکمیت (احکامات، قوانین اور فیصلوں) کا نزول، ان کی حاجت روائی، مشکل کشائی اور کارسازی کا انتظام ، ان کے اعمال کی جزا، سزا، مغفرت و شفاعت کی انجام دہی وغیرہ۔ اس حوالے سے شرک یہ ہے کہ کسی اور کو بھی اﷲکیلئے خاص ان افعال و قدرت ہائے ربوبیت پر قادر سمجھا جائے یا ان میں سے کسی فعل کو ادا کرنے کا حق ادا سمجھا جائے مثلاً کسی فردیا ادارے کو لوگوں کیلئے قانون بنانے کا حق دار سمجھا جائے۔ اﷲکے ساتھ اس کے فرشتوں، کتابوں، رسولوں، یومِ آخرت اور تقدیر کی اچھائی و برائی پر ایمان لانا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد : [قَالَ فَاَخْبِرْنِی عَنِ الْاِیْمَانِ قَالَ اَنْ تُؤْمِنَ بِاللّٰہِ وَمَلٰئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ