کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 49
میں جنگ نہیں کی اور انہیں ان کے گھروں سے نہیں نکالا اور نہ ہی نکالنے والوں کی مدد کی تو اﷲایسے کفار سے اچھا سلوک کرنے اور ان سے انصاف سے پیش آنے سے اہل ایمان کو منع نہیں کرتا جیسا کہ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿لَا یَنْھٰکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْکُمْ فِی الدِّیْنِ وَلَمْ یُخْرِجُوْکُمْ مِّن دِیَارِکُمْ اَنْ تَبَرُّوْھُمْ وَتُقْسِطُوْآ اِلَیْھِمْ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُ الْمُقْسِطِیْنَo اِنَّمَا یَنْھُکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ قَتْلُوْکُمْ فِی الدِّیْنِ وَاَخْرَجُوْکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ وَظٰھَرُوْا عَلٰی اِخْرَاجِکُمْ اَنْ تَوَلَّوْھُمْ وَمَنْ یَّتَوَلَّھُمْ فَاُولٰئِکَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴾ ’’ نہیں منع کرتا تم کو اﷲان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں جنگ نہیں کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا کہ تم ان سے اچھا سلوک کرو اور ان سے انصاف کا برتاؤ کرو، بیشک اﷲانصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، البتہ منع کرتا ہے تم کو اﷲان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں جنگ کی اور تم کو تمہارے گھرون سے نکالا اور مدد کی ایک دوسرے کی تمہارے نکالنے میں کہ تم ان سے دوستی کرو اور جوان سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں۔‘‘ (الممتحنہ:8…9)۔