کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 26
2۔صرف اﷲکو الٰہ مانتا ہوں اور صرف اﷲکی عبادت پر قائم ہوتا ہوں۔ 3۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا رسول مانتا ہوں اور غیر اﷲسے انکار، اﷲپر ایمان اور اس کی عبادت پر ویسے کاربند ہوتا ہوں جیسے محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے۔ آئندہ تین ابواب میں کتاب و سنت کی روشنی سے انہی تین نکات کو مزید واضح کیا گیا ہے تا کہ اس ایمان کی حقیقت اچھی طرح واضح ہو جائے جو اﷲتعالیٰ کو مطلوب ہے اور جس کے میسر آنے پہ اﷲتعالیٰ کا سہارا اور اس کی مدد میسر آتی ہے۔