کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 24
سب معاف کر سکتا ہے، اگر وہ چاہے تو جیسا کہ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔ ﴿ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَادُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ ج وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدِ افْتَرٰی اِثْمًا عَظِیْمًا﴾ [النساء:48] ’’ بیشک اﷲتعالیٰ شرک ہی کو معاف نہیں کرتا اس کے سوا ہر گناہ معاف کر سکتا ہے جس کیلئے چاہے اور جس نے اﷲکے ساتھ شرک کیا، اس نے بہت ہی بڑے گناہ کا ارتکاب کیا۔‘‘ اصل دین!اﷲپر ایمان کے ساتھ غیر اﷲکی بندگی چھوڑنا اور صرف اﷲکی بندگی اختیار کرنا اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿قُلْ یَاٰ اَیُّھَا النَّاسُ اِنْ کُنْتُمْ فِیْ شَکٍّ مِّنْ دِیْنِیْ فَلَآ اَعْبُدُ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنَ اللّٰہِ وَلٰکِنْ اَعْبُدُ اللّٰہَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰکُمْ ج صلے وَاُمِرْتُ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ o وَاَنْ اَقِمْ وَجْھَکَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا ج وَلَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ﴾ [یونس:104…105] ’’ کہو کہ اے لوگو!اگر تمہیں میرے دین کے بارے میں شک ہے تو (سُن لو کہ) میں اُں کی بندگی نہیں کرتا جن کی تم اﷲکے علاوہ بندگی کرتے ہو بلکہ میں تو صرف اس اﷲکی بندگی کرتا ہوں جو تمہیں فوت کرتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان والوں میں سے ہو جاؤں اور یہ کہ میں ہر طرف سے کٹ کر یکسو ہو کر پنا رخ اس دین کی سمت جما دوں اور مشرکین میں سے نہ ہو جاؤں۔‘‘ شہادت کا اوّلین اور اہم ترین تقاضا غیر اﷲکی بندگی سے اجتناب کرنا ہے تو آیت بالا کی بناء پر