کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 23
بھی مبتلا ہوتا ہے تو شہادت کے باوجود اس کے اﷲکی بندگی کے اعمال و افعال ضائع ہو جاتے ہیں اور وہ خسارے میں پڑ جاتا ہے اور ہمیشہ کیلئے جہنم میں چلا جاتا ہے جیسا کہ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ:۔ ﴿ وَلَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْکَ وَاِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکْ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾ [الزمر:65] ’’ بیشک تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوؤں کی طرف یہ وحی بھیجی جا چکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہو جائے گا اور تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔‘‘ ﴿ اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَمَاْوٰہُ النَّارُ ط وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴾ [المائدہ:72] ’’ جس نے اﷲکے ساتھ شرک کیا اس پر اﷲنے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔‘‘ [مَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَکَفَرَ بِمَا یُعْبَدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ حَرُمَ مَالُہٗ وَدَمُہٗ وَحِسَابُہٗ عَلَی اللّٰہِ] [مسلم، کتاب الایمان، ابی مالک عن ابیہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جو لا الہ الا اﷲکا اقرار کرے اور اﷲکے سوا جس جس کی عبادت کی جاتی ہے اس سے کفر کرے تو اس کی جان اور مال محفوظ ہو گئے البتہ اس کا حساب و کتاب اﷲتعالیٰ پر چھوڑ دیا جائے گا۔‘‘ غیر اﷲکی بندگی چھوڑنے کے بعد اﷲکے ہاں حساب و کتاب اس کی اپنی بندگی ہی کا ہو سکتا ہے اور اگر اﷲکی بندگی میں شرک شامل نہ ہو تو اﷲاپنی بندگی میں ہونے والے جتنے بھی گناہوں وہ