کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 214
الْاٰخِرَۃِ اِلَّا قَلِیْلٌ o اِلَّا تَنْفِرُوْا یُعَذِّبُکُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا وَّیَسْتَبْدِلَ قَوْمًا غَیْرَکُمْ وَلَا تَضُرُّوْہُ شَیْئًا وَاللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئً قَدِیْرٌo اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُ اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْ ھُمَا فِی الْغَارِ اِذْیَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا فَاَنْزَلَ اللّٰہُ سَکِیْنَتَہٗ عَلَیْہِ وَاَیَّدَہٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْھَا وَجَعَلَ کَلِمَۃَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا السُّفْلٰی وَکَلِمَۃَ اللّٰہِ ھِیَ الْعُلْیَاء وَاللّٰہُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌo اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّثِقَالاً وَجَاھِدُوْا بِاَمْوَالِکُمْ وَاَنْفُسِکُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴾ [التوبہ:41...38] ’’ اے ایمان والو تمہیں کیا ہو گیا کہ جب تم سے کہا گیا کہ تم نکلو اﷲکی راہ میں تو تم چمٹ گئے زمین سے کیا پسند کرلیا ہے تم نے دنیاوی زندگی کو آخرت کے مقابلہ میں؟ (اگر ایسا ہے تو جان لو) کہ نہیں ہے سازوسامان دنیاوی زندگی کا آخر ت کے مقابلہ میں مگر تھوڑا۔ اگر نہ نکلو گے تم تو سزا دے گا تم کو اﷲدردناک سزا اور نہ بگاڑ سکو گے تم اس کا کچھ بھی اور اﷲہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ اگر نہ نصرت کی تم نے نبی کی تو بیشک نصرت کی تھی اس کی اﷲنے اس وقت بھی جب نکال دیا تھا اس کو ان لوگوں نے جو کافر تھے (جب تھا وہ) دو میں کا دوسرا جبکہ وہ دونوں غار میں تھے اور جب وہ کہہ رہا تھا وہ اپنے ساتھی سے کہ غم نہ کرو یقینا اﷲہمارے ساتھ ہے۔ سو نازل کیا اﷲنے اپنی طرف سے سکونِ قلب اس پر اور مدد کی اس کی ایسے لشکروں سے جو نہ نظر آتے تھے تمہیں اور کلمہ کافروں کا کر دیا نیچا اور کلمہ اﷲکا تو ہے ہی بلند و بالا رہنے والا اور اﷲزبردست اور حکمت والا ہے، نکلو خواہ ہلکے ہو یا بوجھل اور جہاد کرو اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اﷲکی راہ میں یہ بہتر ہے تمہارے لئے بشرطیکہ تم