کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 209
کی۔‘‘ (بخاری، کتاب الاحکام، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ )۔ نصرت کی بنیاد اطاعت ہی ہے کیونکہ خلیفہ اگر نصرت کیلئے پکارے گا تو اس کی نصرت اس کی اطاعت ہی میں کی جائے گی۔ اسی طرح سے ’’بنیادی نصرت’‘ بھی اطاعت ہی ہے جیسا کہ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ قَالَ مَنْ اَنْصَارِیْ اِلَی اللّٰہِ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰہِ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ اشْھَدُ بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾ [آل عمران:52]۔ ’’ کہا (عیسیٰ علیہ السلام نے) کون ہے میرا مددگار اﷲکی راہ میں۔ کہا حواریوں نے ہم ہیں اﷲکے مددگار۔ ایمان لائے ہیں ہم اﷲپر اور گواہ رہو کہ ہم اطاعت کرنے والے ہیں۔‘‘ 4۔ امام کو ڈھال بنانا:۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: [مَنْ اَطَاعَنِیْ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ وَمَنْ عَصَانِیْ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ وَمَنْ یُّطِعَ الْاَمِیْرَ فَقَدْ اَطَاعَنِیْ وَمَنْ یَّعْصِ الْاَمِیْرَ فَقَدْ عَصَانِیْ وَاِنَّمَا الْاِمَامُ جُنَۃٌ یُقَاتَلُ مِنْ وَّرَائِہٖ وَیُتَّقِی بِہٖ فَاِنْ اَمَرَ بِتَقْوَی اللّٰہِ وَعَدَلَ فَاِنَّ لَہٗ بِذَالِکَ اَجْرً وَاِنْ قَالَ بِغَیْرِہٖ فَاِنَّ عَلَیْہِ مِنْہُ] [بخاری، باب الجاہد والسیر، ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جس نے میری اطاعت کی پس اس نے اﷲکی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی پس اس نے اﷲکی نافرمانی کی، اس نے میری نافرمانی کی اور امام ڈھال ہے اسی کی قیادت میں قتال کیا جاتا ہے اور اسی کے ساتھ دفاع کیا جاتا ہے۔ اگر وہ اﷲکے ڈر کے ساتھ حکم کرتا ہے اور انصا ف کرتا ہے تو اس کیلئے اس کا اجر ہے اور اگر