کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 206
ذٰلِکُمْ اِصْرِیْ قَالُوْا اَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْھَدُوْا وَاَنَا مَعَکُمْ مِّنَ الشَّھِدِیْنَ﴾ ’’ اور جب عہد لیا تھا اﷲنے نبیوں سے کہ جو عطا کی ہے میں نے تم کو کتاب و حکمت (اس کا تقاضا ہے) کہ جب آئے تمہارے پاس رسول صلی اللہ علیہ وسلم تصدیق کرتا ہوا اس کتاب کی جو تمہارے پاس ہے تو تم ضرور ایمان لاؤ گے اس پر اور نصرت کرو گے اس کی۔ ارشاد ہوا کیا اقرار کرتے ہو تم اور کرتے ہو ان شرائط پر مجھ سے عہد؟ انہوں نے کہا ہم نے اقرار کیا، ارشاد ہوا سو گواہ رہو تم اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں۔‘‘ (آل عمران:81)۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نصرت کے حوالے سے اﷲتعالیٰ کا ایک اور ارشاد ہے کہ: ﴿ اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَھُمْ فِی التَّوْرَۃِ وَالْاِنْجِیْلِ یَاْمُرُھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْھٰھُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبٰئِثَ وَیَضَعُ عَنْھُمْ اِصْرَھُمْ وَالْاَغْلٰلَ الَّتِیْ کََانَت عَلَیْھِمْ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِہِ وَعَزَّرُوْہُ وَنَصَرُوْہُ وَاتَّبِعُوا النُّوْرَ الَّذِیْ اُنْزِلَ مَعَہٗ اُوْلٰئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ [الاعراف:157] ’’ (پس آج یہ رحمت ان لوگوں کا حصہ ہے) جو اس پیغمبر امی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اختیار کریں جس کا ذکر انہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے، وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے، ان کیلئے پاک چیزیں حلال اور ناپاک حرام کرتا ہے اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو ان پر لدے ہوئے تھے اور وہ بندش کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے لہٰذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت و نصرت کریں اور اس روشنی کی پیروی اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے