کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 202
جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: [[تَجِدُوْنَ النَّاسِ مَعَارِنَ فَخِیَارُھُمْ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ خِیَارُھُمْ فِی الْاِسْلَامِ اِذَا فَقُھُوْا وَتَجِدُوْنَ مِنْ خَیْرِ النَّاسِ فِی ھٰذَا الْاَمْرِ اَکْرَھُھُمْ لَہٗ قَبْلُ اَنْ یَّقَعَ فِیْہِ] ’’ تم لوگوں کو معدن (معدنی کان سے نکلی ہوئی چیز) کی مانند پاؤ گے جو جاہلیت میں اچھا ہوتا ہے وہی اسلام میں بھی اچھا ہوتا ہے جب وہ دین کی سمجھ پیدا کر لے اور تم اس امر (خلافت) کیلئے وہی آدمی زیادہ موزوں پاؤ گے جو اس کو بہت بری چیز خیال کرے تا آنکہ ایسا شخص خلیفہ بنا دیا جائے۔‘‘ (مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ رضی اللہ عنہ ، ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) [[لَا تَسْأَلِ الْاَمَارَۃَ فَاِنَّکَ اِنْ اُعْطِیْتََھَا عَنْ مَسْئَلَۃٍ وُّکِلْتَ اَلِیْھَا وَاِنْ اُعْطِیْتَھَا عَنْ غَیْرِ مَسْئَلَۃٍ اُعِنْتَ عَلَیْھَا ]۔[مسلم، کتاب الامارۃ، عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ حکومت مت مانگو کیونکہ اگر یہ تجھے مانگنے پر ملی تو تم (بے یارومددگار) اسی کے حوالے کر دئیے جاؤ گے اور اگر بغیر مانگے ملی تو اس میں تمہاری مدد کی جائے گی۔‘‘ [[عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَا وَرَجُلَانِ مِنْ بَنِیْ عَمِّیْ فَقَالَ اَحَدُ الرَّجُلَیْنِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اَمَّرَنَا عَلَی بَعْضِ مَاوَلَّاکَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ وَقَالَ الْاٰخَرُ مِثْلَ ذٰلِکَ فَقَالَ اِنَّا وَاللّٰہُ لَانُوَلِّی عَلٰی ھٰذَا الْعَمَلِ اَحَدًا سَأَلَہٗ وَلَآ اَحَدًا حَرَصَ عَلَیْہِ] ’’ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے دو چچا زاد بھائیوں کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم