کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 20
فِیْھِمَا اِلَّا دَخَلَ الْجَنَّۃَ] [مسلم، کتاب الایمان، ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ ]
’’ میں شہادت دیتا ہوں کہ اﷲکے سوا کوئی الٰہ نہیں اور یہ کہ میں اﷲکا رسول ہوں، جو بندہ ان دونوں شہادتوں کے ساتھ اﷲتعالیٰ سے جا ملے گا بشرطیکہ وہ ان دونوں باتوں کی حقیقت میں کوئی شک نہ رکھتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘
صدق کے ساتھ شہادت
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔
[مَامِنْ اَحَدٍ یَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰہِ صِدْقًا مِّنْ قَلْبِہٖ اِلَّا حَرَّمَہٗ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ] [بخاری، کتاب العلم، معاذ بن جبل رضی اللّٰه عنہ]
’’ جو آڈمی بھی صدق دل سے یہ شہادت دے کہ اﷲکے سوا کوئی الٰہ نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲکے رسول ہیں تو اﷲتعالیٰ اس شخص کو آگ پر حرام کر دیتا ہے۔‘‘
اخلاص کے ساتھ شہادت
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔
[اَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ خَالِصًا مِّنْ قَلْبِہٖ اَوْ نَفْسِہٖ] [بخاری، کتاب العلم، ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ ]
’’ قیامت کے دن میری شفاعت کا حقدار خوش نصیب ترین شخص وہ ہے جو خلوصِ دل خلوصِ نفس کے ساتھ یہ کہے کہ اﷲکے سوا کوئی الٰہ نہیں﴾
[اِنَّ اللّٰہَ قَدْ حَرَّمَ عَلَی النَّارِ مِنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہَ یَبْتَغِیْ بِذَالِکَ وَجْہَ اللّٰہِ] [بخاری، کتاب الصلوٰۃ، عتبان بن مالک رضی اللّٰه عنہ ]
’’ اﷲتعالیٰ نے ایسے آڈمی کو آگ پر حرام کر دیا ہے جو لا الہ الا اﷲکہے اور اس بات