کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 196
’’ کہا (نوح علیہ السلام نے) یقینا میں ہوں تمہارے لئے رسولِ امین پس اﷲسے ڈرو اور میری اطاعت کرو اور نہیں مانگتا ہوں میں تم سے اس کام پر کوئی اجر ۔ میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے سو اﷲسے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ وہ کہنے لگے کیا ہم ایمان لے آئیں تم پر جبکہ پیروی کر رہے ہیں تمہاری رذیل ترین لوگ۔‘‘ ﴿ فاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوْنَo وَلَا تُطِیْعُوْا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَo الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا یُصْلِحُوْنَo قَالُوْا اِنَّمَآ اَنْتَ مِنَّ الْمُسَحَّرِیْنَ﴾ ’’ کہا (صالح علیہ السلام نے) ڈرو اﷲسے اور میری اطاعت کرو اور نہ حکم مانو ان حد سے بڑھنے والوں کا جو فساد مچاتے ہیں زمین میں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے وہ کہنے لگے اصل معاملہ یہ ہے کہ تم ایک سحر زدہ شخص ہو۔‘‘ (الشعرا:150…153)۔ ﴿ وَجِئْتُکُمْ بِاٰیٰۃٍ مِّنْ رَّبِّکُمْ قف فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوْنَ﴾ [آل عمران:50] ’’ (عیسیٰ علیہ السلام نے کہا) اور آیا ہوں میں تمہارے پاس نشانی لے کر تمہارے رب کی طرف سے لہٰذا اﷲسے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔‘‘ ﴿ قَالَتْ یَآیُّھَا الْمَلَؤُا اِنِّیْ اُلْقِیَ اِلَیَّ کِتٰبٌ کَرِیْمٌo اِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمٰنُ وَاِنَّہٗ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ﴾ ’’ ملکہ بولی اے اہل دربار صورتِ حال یہ ہے کہ بھیجا گیا ہے مجھے ایک نہایت اہم خط۔ وہ خط سلیمان علیہ السلام کی طرف سے ہے اور اس طرح سے شروع ہوتا ہے ’’اﷲکے نام سے جو رحمان ہے اور رحیم ہے’‘ کہ نہ سرکشی کرو تم میرے مقابلے میں اور حاضر ہو جاؤ میرے پاس اطاعت گزار بن کر۔‘‘ (النمل:29…31) ﴿قُلْ یَآیُّھَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعَا نِ الَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ