کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 193
ایک سحر زدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو۔ دیکھو کیسی کیسی حجتیں یہ لوگ تمہارے آگے پیش کر رہے ہیں، ایسے بہکے ہیں کہ کوئی ٹھکانے کی بات ان کو نہیں سوجھتی۔ بڑا بابرکت ہے وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کردہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے (ایک نہیں) بہت سے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور بڑے بڑے محل۔‘‘ (الفرقان:7…10)۔ ﴿ وَقَالُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَیْہِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّہٖ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰہِ وَاِنَّمَآ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌo اَوَلَمْ یَکْفِھِمْ اَنَّآ اَنْزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ یُتْلٰی عَلْیْھِمْ اِنَّ فِی ذٰلِکَ لِرَحْمَۃً وَّذِکْرٰی لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَo قُلْ کَفٰی بِاللّٰہِ بَیْنِی وَبَیْنَکُمْ شَھِیْدًا یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَکَفَرُوْا بِاللّٰہِ اُوْلٰئِکَ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴾ [العنکبوت:50…52] ’’ یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہ اتاری گئیں اس شخص پر نشانیاں اس کے رب کی طرف سے؟ کہو!نشانیاں تو اﷲکے پاس ہیں اور میں تو صرف خبردار کرنے والا ہوں کھول کھول کر اور کیا ان لوگوں کیلئے یہ (نشانی) کافی نہیں ہے کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو انہیں پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہے؟ درحقیقت اس میں رحمت ہے اور نصیحت ان لوگوں کیلئے جو ایمان لاتے ہیں۔ (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کہو کہ میرے اور تمہارے درمیان اﷲگواہی کیلئے کافی ہے ، وہ آسمانوں اور زمین میں سب کچھ جانتا ہے۔ جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اﷲسے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں۔‘‘ آیاتِ بالا میں کسی شخص کے ’’نبی ہونے کی نشانیوں‘‘ کاذکر آیا ہے مثلاً نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اﷲکے نبی