کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 192
باب ہفتم: کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء گزشتہ صفحات میں پڑھا جا چکا ہے کہ اہل ایمان کا شرعی قائد ’’ نبی‘‘ اور نبی کے بعد ’’خلیفہ‘‘ ہوتا ہے۔ اس باب میں کتاب و سنت سے پہلے یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کے ’’نبی‘‘ قرار پانے کی بناء کیا ہے اور پھر یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی غیر نبی شخص کے ’’خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء کیا ہے؟۔ کسی شخص کے ’’نبی ہونے کی بنائ’‘ اﷲکی مقرر کردہ نشانیاں ہوتی تھیں نہ کہ لوگوں کی مطلوب نشانیاں اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ وَقَالُوْا مَالَ ھٰذَا الرَّسُوْلِ یَاْکُلُ الطَّعَامَ وَیَمْشِیْ فِی الْاَسْوَاقِ لَوْلَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِ مَلَکٌ فَیَکُوْنَ مَعَہٗ نَذِیْرًاo اَوْ یُلْقٰی اِلَیْہِ کَنْزٌ اَوْتَکُوْنُ لَہٗ جَنَّۃٌ یَآ کُلُ مِنْھَا وَقَالَ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبَعُوْنَ اِلَّا رَجُلاً مَسْحُوْرًاo اُنْظُرْ کَیْفَ ضَرَبُوْا لَکَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلاًo تَبٰرَکَ الَّذِیْ اِنْ شَآئَ جَعَلَ لَکَ خَیْرًا مِّنْ ذٰلِکَ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ وَیَجْعَلْ لَّکَ قُصُوْرًا﴾ ’’ کہتے ہیں یہ کیسا رسول ہے جو کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے؟ کیوں نہ اس کے پاس کوئی فرشتہ بھیجا گیا جو اس کے ساتھ رہتا اور (نہ ماننے والوں کو ) دھمکاتا؟ یا اور کچھ نہیں تو اس کیلئے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا، یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ روزی حاصل کرتا اور یہ ظالم کہتے ہیں تم لوگ تو