کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 187
ہمارے رب ہمیں ظالم لوگوں کیلئے فتنہ نہ بنا اور اپنی رحمت سے ہم کو کافرون سے نجات دے اور ہم نے موسیٰ علیہ السلام اور اس کے بھائی کو اشارہ کیا کہ مصر میں چند مکان اپنی قوم کیلئے مہیا کرو اور اپنے ان مکانوں کو قبلہ ٹھہرا لو اور نماز قائم کرو اور اہل ایمان کو بشارت دے دو۔‘‘ (یونس:83…87)۔ ﴿ وَاَوْحَیْنَآ اِلٰی مُوْسٰی اَنْ اَسْرِ بِعَبَادِیْ اِنَّکُمْ مُتَّبِعُوْنَo فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنَ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَo اِنَّ ھٰؤُلَآئِ لَشِرْذِمَۃٌ قَلِیْلُوْنَo وَاَنَّھُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَo وَاِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَo فَاَخْرَجْنٰھُمْ مِنْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍo وَّکُنُوْزٍ وَّمَقَامٍ کَرِیْمِo کَذٰلِکَ وَاَوْرَثْنٰھَا بَنِیْ اِسْرَآ ئِ یْلَo فَاتَّبِعُْوھُمْ مُشْرِقِیْنَo فَلَمَّا تَرَآئَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسُی اِنَّا لَمُدْرَکُوْنَo قَالَ کَلَّا اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَھْدِیْنَo فَاَوْحَیْنَا اِلٰی مُوْسٰی اَنِ اضْرِبُ بِّعَصَاکَ الْبَحْرَ فَانْفَلَقَ فَکَانَ کُلُّ فِرْقٍ کَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِo وَاَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَo وَاَنْجَیْنَا مُوْسٰی وَمَنْ مَّعَہٗ اَجْمَعِیْنَo ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَo اِنَّ فِی ذٰلِکَ لَاٰیَۃً وَمَا کَانَ اَکْثَرُھُمْ مُؤْمِنِیْنَ o وَاِنَّ رَبَّکَ لَھُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ﴾ [الشعرائ:52…68] ’’ ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو وحی بھیجی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔ اس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کیلئے) شہروں میں نقیب بھیج دئیے (اور کہلا بھیجا) کہ یہ کچھ مٹھ بھر لوگ ہیں اور انہوں نے ہمیں بہت ناراض کیا ہے اور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنارہنا ہے۔ اس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے یہ تو ہوا ان کے ساتھ اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان