کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 169
اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے :۔ ﴿ وَھُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَالنَّھَارَ خِلْفَۃً ﴾۔[الفرقان:63] ’’ اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔‘‘ خلیفہ: نائب و جانشین ۔ خلافت: نیابت و جانشینی اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ وَقَالَ مُوْسٰی لِاَخِیْہِ ھٰرُوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ﴾ [الاعراف:142] ’’ اور کہا موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہ میری جانشینی کرنا تم میری قوم میں خلیفہ: وارث۔ خلافت: وراثت: جیسا کہ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ وَاذْکُرُوْا اِذْ جَعَلَکُمْ خُلَفَآئَ مِنْ م بَعْدِ قُوْمِ نُوْحِ وَّزَادَکُمْ فِیْ الْخَلْقِ بَصْطَۃً ج﴾ [الاعراف:69] ’’ اور یاد کرو جب اس نے قوم نوح کے بعد تم کو وارث بنایا اور تمہیں تخلیق میں وسعت دی۔‘‘ خلافت: سلطان و مقتدر: خلافت: سُلطہ واقتدار: اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔ ﴿یٰدَاؤْدُ اِنَّا جَعَلْنٰکَ خَلِیْفَۃً فِی الْاَرْضِ فَاحْکُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ﴾