کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 150
وَاِذَا رَاَیْتُمْ مِنْ وَلَاتِکُمْ شَیْئًا تَکْرَھُوْنَہٗ فَاکْرَھُوْ عَمَلَہٗ وَلَا تنزعوا یداً من طاعۃٍ] [مسلم، کتاب الامارۃ، عوف بن مالک رضی اللّٰه عنہ ] ’’صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ہم ان (برے حاکموں) کو تلوار سے نہ ہٹا دیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، جب تک وہ تمہارے درمیان نماز کو قائم رکھیں اور جب تم اپنے امراء میں کوئی غیر معروف کام دیکھو تو دل سے اس کو برا جانو لیکن اطاعت سے باہر نہ ہوں۔‘‘