کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 15
کرنا مخلوق کے بس سے باہر ہے۔ ان میں سے کتاب و سنت میں ذکر ہونے والوں میں سے ہمارے سامنے آنے والے درج ذیل ہیں۔
کائنات اور اس میں موجود ہر شے کی تخلیق ، کائنات کے اقتدارِ اعلیٰ کی ملکیت، اختیاراتِ کُل کی ملکیت، قدرتِ مطلق کی حاملیت، کائنات کے امور کی تدبیر، زمین و آسمان کے خزانوں کی ملکیت، بندوں کی پناہ و بقا کا انتظام، ان کیلئے رزق رسانی کا بندوبست، ان کی ہدایت و راہنمائی کا اہتمام اور ان کیلئے حاکمیت (احکامات، قوانین اور فیصلوں) کا نزول، ان کی حاجت روائی ، مشکل کشائی اور کارسازی کا انتظام، ان کے اعمال کی جزا، سزا، مغفرت و شفاعت کی انجام دہی وغیرہ۔
اﷲکیلئے خاص بندوں کے چند افعالِ بندگی و عبادت
ذیل میں کتاب و سنت سے ہمارے سامنے آنے والے بندوں کے چند افعالِ بندگی و عبادت درج ہیں جن کا صرف اﷲکیلئے ادا کیا جانا حق ہے۔
بندوں کا اﷲکے سامنے اپنے ہر اختیار سے دستبردار ہونا، اﷲکی حاکمیت (احکامات، قوانین اور فیصلوں) کی اطاعت کرنا، اﷲکی راہنمائی کی اتباع کرنا، اﷲسے سب سے بڑھ کے محبت و عقیدت رکھنا، اس کی رضا چاہنا اور اس کیلئے اس کے آگے صلوٰۃ ادا کرنا اور قیام ، رکوع، سجدہ وغیرہ بجا لانا، روزہ رکھنا، صدقہ وخیرات کرنا، نذرونیاز دینا، قربانی کرنا، اس کی تسبیح و مناجات کرنا، اس کے گھر کا طواف کرنا اور اس کیلئے اعتکاف کرنا، اس پر توکل کرنا، ہر مشکل میں اس کی طرف رجوع کرنا، غیب سے مدد کی امید کے ساتھ اسے پکارنا، اس سے دعا کرنا ، اس سے سزا ملنے کا خوف رکھنا، اس سے گناہوں کی معافی مانگنا، اس کے حضور توبہ کرنا اور اس سے شفاعت مانگنا وغیرہ۔
غیراﷲکو اپنا الٰہ بنانا
اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔