کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 14
اﷲتعالیٰ ہی رکھتا ہے اس لئے وہی الٰہ حقیقی ہے۔ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ اَللّٰہُ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَالسَّمَآئً بِنَآئً وَصَوَّرَکُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَکُمْ وَرَزَقَکُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ o ھُوَ الْحَیُّ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ فَادْعُوْہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدَّیِنَ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴾ [المؤمن:64…65] ’’ اﷲہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو جائے قرار بنایا اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورت بنائی اور بہت ہی عمدہ بنائی اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا، یہ ہے اﷲجو تمہارا رب ہے پس بہت ہی بابرکت ہے اﷲجو رب ہے پوری کائنات کا، وہ زندہ و جاوید ہے، کوئی الٰہ نہیں سوائے اس کے پس تم اسی کو پکارو دین کو اسی کیلئے خالص کرتے ہوئے، تمام تعریفیں اﷲکیلئے ہیں جو رب ہے تمام کائنات کا۔‘‘ کوئی شخص اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ ’’کوئی الٰہ نہیں سوائے اﷲکے‘‘ تو وہ اصل میں اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ کوئی نہیں جو بندوں کیلئے افعالِ ربوبیت کی ادائیگی کا حق ادا کر سکتا ہو اس بناء پر ان کی ادائیگی کا حق رکھتا ہو اور کوئی نہیں جو بندوں کی طرف سے افعال عبادت ادا کئے جانے کا حق رکھتا ہو۔ اپنی ذات، صفات، ناموں اور قدرت ہائے ربوبیت میں کمال و یکتائی کا حامل ہونے کی بنا پر یہ تمام حقوقِ ربوبیت و عبادت صرف اﷲکیلئے خاص ہیں، وہ ان حقوق کی ملکیت کے حوالے سے واحد و یکتا ہے۔ اﷲکیلئے خاص اﷲکے چند افعال و قدرت ہائے ربوبیت رب حقیقی اﷲتعالیٰ کے افعال و قدرت ہائے ربوبیت بے حدو حساب ہیں اور ان تمام کو بیان