کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 137
﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَھُمْ وَکَانُوْا شِیَعًا لَّسْتَ مِنْھُمْ فِیْ شَیْئٍ اِنَّمَآ اَمْرُھُمْ اِلَی اللّٰہِ ثُمَّ یُنَبِّئُھُمْ بِمَا کَانُوْا یَفْعَلُوْنَ o مَنْ جَائَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِھَا ج وَمَنْ جَآئَ بِالسِّیِّئَۃِ فَلَا یُجْزٰی اِلَّا مِثْلَھَا وَھُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ o قُلْ اِنَّنِیْ ھَدٰیِنِیْ رَبِّیْ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّۃَ اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفًا وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ o قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَo لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ﴾ ’’ بیشک جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرق اختیار کیا اور گروہوں میں بٹ گئے ان کے ساتھ آپ کا کوئی تعلق نہیں، ان کا معاملہ تو اﷲکے ذمے ہے وہ ان کو بتا دے گا جو کچھ یہ کرتے رہے ہیں، جو کوئی ایک نیکی لائے گا تو اس کیلئے اس جیسی نیکی کا دس گنا اجر ہے اور جو کوئی ایک برائی لائے گا تو اسے ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا اور کسی ظلم پر نہ کیا جائے گا۔ کہو کہ یقینا اﷲنے مجھے صراطِ مستقیم دکھا دیا، دین قیم ، طریق ابراہیم جو ہر ایک سے کٹ کر صرف اﷲکا ہو گیا تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا، کہو میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا، سب کچھ اﷲرب العالمین کیلئے ہے جس کا کوئی شریک نہیں ۔ اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور سرِ اطاعت جھکانے والوں میں سب سے پہلا میں ہوں۔‘‘ (الانعام:159…163)۔ 2۔ اپنے ساتھ اپنے اہل و عیال پہ دین قائم کرنا: اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰہَ مَخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَo وَاُمِرْتُ لِاَنْ اِکُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ o قُلْ اِنِّیْ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمُo قُلْ اللّٰہَ