کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 135
سیدھی راہ سے بھٹک گئے تھے۔‘‘ (المائدہ:77)۔ 4۔ اﷲکے دین کو سنتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر استوار رکھنا اور بدعات سے اجتناب کرنا: اقامتِ دین کے حوالے سے اﷲکا تیسرا حکم یہ ہے کہ اہل ایمان اﷲکے دین کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر استوار رکھیں، اﷲکی عبادت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق کریں اور بدعات سے دور رہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادت ہیں کہ:۔ [مَنْ اَحْدَثَ فِی اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ] [مسلم، کتاب الاقضیہ، ام المؤمنین عائشہ رضى اللّٰه عنه] ’’ جو شخص ہمارے اس دین میں ایسی بات جاری کرے جو اس میں نہیں ہے تو وہ ردّ ہے۔‘‘ [فاِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَخَیْرُ الْھُدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَشَرُّ الْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُھَا وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ ][مسلم، کتاب الجمعہ، جابر بن عبد اللّٰه رضی اللّٰه عنہ] ’’ پس سب سے بہترین کلام اﷲکی کتاب ہے سب سے بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، سب سے بری چیزیں نئی باتیں (بدعات) ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ 4۔ اﷲکی بندگی اﷲکے بتائے ہوئے نظم اجتماعی سے مل کر کرنا: