کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 133
دین پہ قائم ہونے کے اصول و طریقے کے حوالے سے اﷲکے احکامات آیات بالا سے اقامت دین کی روح پتہ چلتی ہے یعنی اپنی اور دوسروں کی اھواء کی پیروی کئے بغیر اﷲکے دین پر اﷲکے حکم کے مطابق قائم ہو جانا اور اس اقامت کے اصول و طریقے کے حوالے سے اﷲتعالیٰ نے کتاب و سنت میں جو احکامات دے رکھے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں: 1۔ اﷲکے دین کو اﷲکے لئے خالص رکھتے ہوئے اختیار کرنا: اقامتِ دین کے حوالے سے اﷲکا ایک حکم یہ سامنے آتا ہے کہ اہل ایمان اس دین کو اﷲکیلئے خالص رکھتے ہوئے (غیر اﷲکی ذرہ سی بھی اطاعت اختیار کئے بغیر ) اور صرف اﷲکی بندگی اختیار کریں۔ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ:۔ ﴿ وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ اِلَّا مِنْ بَعْدِ مَاجَآئَ تْھُمُ الْبَیِّنَۃُo وَمَآ اُمِرُوْا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنِ لا حُنَفَآئَ وَیُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوا الزَّکٰوۃَ وَذٰلِکَ دِیْنُ الْقَیِّمَۃِ ﴾[البینۃ:4…5] ’’ اور نہیں تفرق میں پڑے وہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی تھی مگر بعد اس کے کہ ان کے پاس واضح احکام آ گئے تھے اور انہیں یہی حکم دیا گیا تھا کہ اﷲہی کی بندگی کریں دین کو اس کیلئے خالص رکھتے ہوئے، ہر طرف سے کٹ کر (صرف اﷲکیلئے) یکسو ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرین اور یہی دین قیّم ہے۔‘‘ ﴿ اِنَّا اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَo اَلَا لِلّٰہِ الدِّیْنُ