کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 132
بنائے گئے تھے وہ یقینا اس کے بارے میں دور کے شک میں مبتلا ہو چکے ہیں لہٰذا تم اسی دین کی طرف دعوت دو اور (اس پر) ویسے ثابت قدم رہو جیسے تمہیں حکم دیا گیا ہے اور ان کی اہواء کی پیروی مت کرو اور کہو کہ میں صرف اس کو مانتا ہوں جو اﷲنے کتاب میں نازل کیا ہے۔‘‘ ﴿ بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْآ اَھْوَائَ ھُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ فَمَنْ یَّھْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰہُ ط وَمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ o فَاَقِمْ وَجْھَکَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا فِطْرَتَ اللّٰہِ الَّتِی فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْھَا لَا تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللّٰہِ ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ لا وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ o مُنِیْبِیْنَ اِلَیْہِ وَاتَّقُوْہُ وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَلَا تَکُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ o لا مِنَ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَھُمْ وَکَانُوْا شِیَعًا کُلُّ بِمَا لَدَیْھِمْ فَرِحُوْنَ﴾[الروم:29…32] ’’ بلکہ جو ظالم ہیں وہ علم کے بغیر بس اپنی اھواء کی پیروی کر رہے ہیں، سوا اسے کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اﷲنے گمراہ کر دیا ہو اور نہ ہی اس کا کوئی مددگار ہو سکتا ہے پس ہر طرف سے کٹ کے یکسو ہو کر اپنا رُخ اس دین کی سمت قائم کر دو۔(قائم ہو جاؤ) اس فطرت پر جس پر اﷲنے انسانوں کو تخلیق کیا، اﷲکی بنائی ہوئی ساخت تبدیل نہیں ہو سکتی، یہی دین قیم ہے لیکن لوگوں کی اکثریت کو پتہ نہیں ہے۔ (قائم ہو جاؤ اس پر) اس کی طرف رجوع کرتے ہوئے اور اس سے ڈرو اور نماز قائم کرو اور نہ ہو جاؤ مشرکین میں سے، ان میں سے جنہوں نے اپنے دین میں تفرق اختیار کیا اور گروہوں میں بٹ گئے ، اب جس گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی پر وہ اترا رہا ہے۔‘‘