کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 13
اَحَدْ﴾ [الاخلاص:112] ’’ کہو وہ اﷲہے ’’ واحد و یکتا‘‘!وہ سب سے بے نیاز ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔‘‘ ﴿ ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ عَلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ o ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَo ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوَتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ﴾ [الحشر:22…24] ’’ وہ اﷲہی ہے کہ نہیں ہے کوئی الٰہ سوائے اس کے ، غائب و حاضر کا جاننے والا وہی ہے بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ وہ اﷲہی ہے کہ نہیں ہے کوئی الٰہ سوائے اس کے بادشاہ حقیقی نہایت مقدس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان ، سب پر غالب ، اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور بڑا ہی ہو کر رہنے والا، مبرا ہے اس شرک سے جویہ کرتے ہیں۔ وہ اﷲہی ہے تخلیق کرنے والا، منصوبہ تخلیق کو نافذ کرنے والا، صورت گری کرنے والا، اسی کیلئے وہ تمام بہترین نام، تسبیح کر رہی ہے اس کی ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور وہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔‘‘ اﷲتعالیٰ اپنی ذات کی یکتائی ، ناموں کے حسن اور صفات کے کمال میں بھی واحد و یکتا ہے پھر پوری کائنات کی تخلیق سمیت تمام قدرت ہائے ربوبیت میں کمال و یکتائی بھی صرف اﷲتعالیٰ ہی کو حاصل ہے اس لئے پوری کائنات اور اس میں موجود بندوں کیلئے تمام افعال ربوبیت کی کمال ادائیگی کا حق بھی وہی ادا کر سکتا ہے اس بنا پر بندوں کے تمام افعالِ عبادت کا حق بھی صرف