کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 12
الٰہ ۔(رب و معبود) اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔ ﴿ اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْئَ وَیَجْعَلُکُمْ خُلَفَآئَ الْاَرْضِ ط ئَ اِلٰہٌ مَّعَ اِلٰہٌ قَلِیْلاً مَا تَذَکَّرُوْنَ﴾ [النمل:62] ’’ بھلا کون ہے جو بے قرار کی دعا سنتا ہے جب وہ اسے پکار اور اس کی تکلیف کو رفع کرتا ہے اور تمہیں زمین کے خلیفہ بناتا ہے؟ کیا اﷲکے سوا کوئی اور بھی الٰہ ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو۔‘‘ آیتِ بالا میں بے قرار کی دعا سننے، اس کی تکلیف رفع کرنے اور زمین کے خلیفہ بنانے کا ذکر ہوا ہے!یہ افعال اُن افعالِ ربوبیت میں سے ہیں جو ربّ بندوں کیلئے ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آیت میں ’’کسی کے پکارنے’‘ کا ذکر ہوا ہے اور غیب سے مدد کیلئے پکارنا ان افعالِ عبادت میں سے ہے جو بندے رب کیلئے ادا کرتے ہیں۔ یہ سب کہنے کے بعد پھر کہا گیا کہ ’’کیا اﷲکے سوا کوئی اور بھی الٰہ ہے؟‘‘ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ’’الٰہ‘‘ وہ ہے جو بندوں کا ربّ (بندوں کیلئے افعالِ ربوبیت ادا کرنے والا) اور اُن کا معبود ہو (بندے جس کیلئے افعال عبادت ادا کرتے ہوں) ۔‘‘ اپنی ذات، ناموں اور صفات میں واحد و یکتا اﷲہی الٰہ حقیقی وواحد ویکتا ہے اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ:۔ ﴿ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ 0 اَللّٰہُ الصَّمَدُ 0 لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ 0 وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا