کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 116
’’ اے ایمان والو!یہودونصاریٰ کو اپنا دوست نہ بناؤ، وہ باہم ایک دوسرے ہی کے دوست ہیں، اور جو بھی تم میں سے ان سے دوستی کرے گا تو وہ بھی پھر انہی میں سے ہے، بیشک اﷲتعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘ (المائدہ:51) حبل اﷲسے مضبوط وابستگی مسلمانوں کی باہمی وحدت کی بنیاد اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ یٰآیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ o وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہَ جَمِیْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا وَاذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ اِذْکُنْتُمْ اَعْدَآئً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِکُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہٖ اِخْوَانًا ج وَکُنْتُمْ عَلٰی شَفَاحُفْرَۃٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَ کُمْ مِنْھَا کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمْ تَھْتُدُوْنَ﴾ [آل عمران:103] ’’ اے ایمان والو!اﷲسے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو اور تم سب مل کر حبل اﷲکو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو اور یاد کرو اﷲکا احسان جو اس نے تم پر کیا کہ تم باہم دشمن تھے پھر اس نے تم میں سے باہم الفت پیدا کر دی اور تمہارے دلوں کو جوڑ دیا اور تم اﷲکے فضل سے بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ سے بھرے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے اور اﷲنے تم کو اس سے بچا لیا، اس طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے اﷲتمہارے لئے اپنی آیات تا کہ تم رہنمائی حاصل کرو۔‘‘ اﷲتعالیٰ اہل ایمان کو پہلے تو صرف مسلم (توحید پہ قائم) ہو کر مرنے کا حکم دیتا ہے پھر ان سب کے