کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 109
خَلَعَ رِبْقَۃَ الْاِسْلَامِ مِن عُنْقِہِ اِلَّا اَنْ یَّرْجِعَ وَمَنْ دَعَا بِدَعْوَی الْجَاھِلِیَّۃِ فَھُوَ مِنْ جُثَائِ جَھَنَّمَ قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَاِنْ صَامَ وَاِنْ صَلَّی قَالَ وَاِنْ صَامَ وَاِنْ صَلَّی وَزَعَمَ اَنَّہٗ مُسْلِمٌ فَادْعُوْا لْمُسْلِمِیْنَ بِاَسْمَائِھِمْ بِمَا سَمَّاھُمُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَ الْمُسْلِمِیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ عِبَادَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ]
’’ میں تمہیں پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں جن کا مجھے اﷲنے حکم دیا ہے۔ جماعت کے ساتھ ہونے کا، حکم سننے کا، اطاعت کرنے کا، ہجرت کا اور جہاد فی سبیل اﷲکا، پس جو جماعت سے بالشت پھر بھی باہر نکلا اس نے اسلام کا قلادہ گلے سے اتار دیا جب تک کہ واپس نہ آجائے اور جس نے جاہلیت کی پکارپکاری پس وہ جہنم میں گر گیا پوچھا گیا اے اﷲکے رسول بیشک وہ روزہ رکھتا ہو نماز پڑھتا ہو، آپ نے فرمایا بیشک وہ روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہوا اور سمجھتا ہو کہ وہ مسلمان ہے پس مسلمانوں کو ان کے ناموں سے پکارو جو نام اﷲعزوجل نے ان کے رکھے ہیں یعنی مسلمان، مومنین ، عباد اﷲعزوجل۔‘‘ (احمد، مسند الشامیین، حارث الاشعری رضی اللہ عنہ )۔
[مَنْ خَرَجَ مِنَ الطَّاعَۃِ وَفَارَقُ الْجَمَاعَۃَ فَمَاتَ مَاتَ مِیْتَۃً جَاھِلِیَّۃً وَمَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَایَۃٍ عِمِّیَّۃٍ یَغْضَبُ لِعَصَبَۃٍ اَوْیَدْعُوْا اِلٰی عَصَبَۃٍ اَوْ یَنْصُرْ عَصَبَۃً فَقُتِلَ فَقِتْلَۃٌ جَاھِلِیَۃٌ وَمَنْ خَرَجَ عَلَی اُمَّتِیْ یَضْرِبُ بَرَّھَا وَفَاجِرَھَا لَایَتَحَاشِی مِنْ مُؤْمِنِھَا وَلَا یَفِی لِذِیْ عَھْدِ ھَا فَلَیْسَ مِنِّی وَلَسْتُ مِنْہُ] [مسلم، باب الامارۃ، ابی ہریرہ رضی اللّٰه عنہ ]
’’ جو شخص اطاعت سے نکل جائے اور جماعت کو چھوڑ دے اور مر جائے، وہ جاہلیت کی موت مرا۔ جو شخص اندھا دھند (اندھی تقلید میں) کسی کے جھنڈے تلے جنگ