کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 103
ہے یا جس ملازمت سے طاغوت مضبوط ہوتا ہے۔ 6۔اہل ایمان طاغوت کے ترانے اور جھنڈے کیلئے کھڑے ہونے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ کفار کا طریقہ کار ہے اس کے علاوہ یہ کھڑا ہونا ترانے میں بیان کردہ باتوں کی پاسداری کے عزم کا اظہار ہے اور اس میں شامل کوئی بات مبنی برکفروشرک بھی ہو سکتی ہے جیسا کہ پاکستان کے ترانے میں ہے کہ: ’’پاک سر زمین کا نظام قوتِ اخوت عوام‘‘ عوام کی قوت کے بل پر قائم ہونے والے نظام کا نام جمہوریت ہے اور اس ترانے میں مذکورہ شعر نظام جمہوریت پہ عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار ہے جبکہ ’’غیر اﷲکا وضع کردہ نظام ہونے کی بنا پر بھی‘‘ اور ’’ ایک اﷲکی بات کی بجائے انسانوں کی اکثریت کی مرضی کو قانون قرار دینے کی بنا پر بھی‘‘ جمہوریت اﷲکے ساتھ شرک کا اظہار ہے۔ کوئی اہل ایمان اس ترانے کیلئے کھڑا ہو گا تو یہ اس کی طرف سے اﷲکے ساتھ شرک کی پاسداری کے عزم کا اظہار ہو جائے گا اس بنا پر اس سے اجتناب لازم ہے۔