کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 94
متوارث ہو اور یہ مخالفت بطریق عناد بھی نہ ہو۔ مبتدع راوی کی روایت جمہور محدثین حسب ذیل شرائل کے ساتھ قبول کرتے ہیں ۔ (1) مذکورہ راوی میں اس بدعت کے علاوہ اور کوئی صفت موجود نہ ہو۔(2) بدعت کا داعی نہ ہو۔ (3) جس روایت کے بیان کرنے میں وہ منفرد سے اس کے بدعی عقیدہ کی مؤید نہ ہو۔ 9:… سوء الحفظ، راوی کی قوت حافظہ کا خراب ہونا اس کی دو قسمیں ہیں : (1) سوء الحفظ، اصلی جو فطری ہو ایسے راوی کی کوئی بھی روایت جس کے بیان کرنے میں وہ منفرد ہو مقبول نہیں ۔ (2)سوء الحفظا طاری جو کسی حادثہ یا بڑھاپے کے سبب سے عارضی ہو اسے اختلافط کہتے ہیں اور ایسے ایسے راوی کو مختلط ایسے راوی کی وہ روایت جو اختلاط کے بعد کی ہو غیر مقبول ہے یا جس روایت کے متعلق یہ معلوم نہ ہو سکے کہ اختلاط سے پہلے کی ہے یا بعد میں کی۔ ضعیف کی اقسام نقصان عدالت کی رُو سے: 1:… الموضوع، جس حدیث کا راوی کذاب ہو اور کذاب اس راوی کو کہتے ہیں جس سے حدیث نبوی میں جھوٹ بولنا ثابت ہو چکا ہو۔ 2:… المتروک، جس حدیث کا راوی … بالکذب ہو، اور متعد بالکذب اسے کہتے ہیں جس سے حدیث میں تو جھوٹ بولنا ثابت نہ ہو لیکن عام گفتگو میں جھوٹ بولنا ثابت ہو چکا ہو یا ایسی حدیث کو وہی اکیلا بیان کرے جو اصول دین کے خلاف ہو۔