کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 8
نشانہ بنا رہے ہوتے ہیں اور ہمیں اندازہ ہی نہیں ہو پاتا۔ کئی بار دیکھنے میں آیا کہ نماز کی مسخرانہ ویڈیوز ہمارے اپنے یا ہمارے دوستوں کے موبائلوں میں بھری ہوتی ہیں اور ہم دیکھ کر انجوائے کر رہے ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سمجھ عطا فرمائے۔ یہ کتاب آپ کو ’’افواہ سازی‘‘ کے طریقہ واردات کو سمجھنے کے لیے تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرے گی ۔اس کے مطالعہ کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ ’’افواہ‘‘ کی شرعی حیثیت کو سمجھ سکیں ۔ اگر لاشعوری طور پر آپ اس جنگ سے متاثرہو چکے ہیں تو بھی یہ کتاب آپ کو صراطِ مستقیم کے لیے مدد فراہم کرے گی ۔ ان شاء اللہ آئیں سب مل کر اللہ سے دُعا کریں کہ اللہ ہمارے گھروں ، ذہنوں ، نظریات، رہن سہن کو اسلامی بنا دے۔ اگر ہم اسلام کے خلاف جھوٹی افواہوں کا شکار ہو چکے ہیں تو اللہ ہمیں صراطِ مستقیم دکھا دے اور اس کتاب کو مسلمانوں کے لیے بہت نفع بخش بنا دے۔ آمین یا رب العالمین آپ کا بھائی ابو ابراہیم ابراہیم