کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 66
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
((ان الصدق یہدی الی البر وان البر یہدی الی الجنۃ وان الرجل لیصدق حتی یکون صدیقا وان الکذب یہدی الی الفجور وان الفجور یہدی الی النار وان الرجل لیکذب حتی یکتب عند اللّٰه کذابا۔))[1]
’’بلا شبہ سچ نیکی کی راہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی راہ دکھاتی ہے اور یقینا آدمی سچ بولتا (رہتا) ہے یہاں تک کہ وہ صدیق بن جاتا ہے، جھوٹ بلا شبہ برائی کی راہ دکھاتی ہے اور برائی جہنم کی طرف لے جاتی ہے اور یقینا آدمی جھوٹ بولتا (رہتا) یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑا جھوٹا لکھا جاتا ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ سے دعا کہ وہ ہمیں جھوٹ بولنے اور جھوٹی افواہ کو جنم دینے سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین ثم آمین
[1] صحیح بخاری: 6094۔