کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 192
خبروں کی نشر و اشاعت سے احتیاط برتی جائے اور اُن کو شائع نہ کیا جائے، ہر خبر کو قابل اعتماعد اور ثقہ ماہرین فن کے حوالے کیا جائے، بے بنیاد اور غلط خبریں نشر کرنے والے ذرائع ابلاغ کے چہرے سے نقاب ہٹائی جائے تاکہ لوگوں کو اُن سے باز رکھا جائے اور جمہور عوام کے اندر ایسی صلاحیت پیدا کی جائے جو غلط اور باطل خبروں کو سمجھنے اور ان سے بچنے میں ان کی مدد کرے۔ اسی طرح ان وسائل اور ذرائع کو بروئے کار لانا بھی ضروری ہے جو حق کی نشر و اشاعت کریں اور غلط اور بے بنیاد افواہوں کے چہرے کو بے نقاب کرکے اصل حقیقت لوگوں کے سامنے لائیں ۔