کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 157
جماعتوں کے خلاف بالکل جھوٹی خبریں گھڑ کر شائع کر دی گئیں یا کسی لیڈر نے جو کچھ کہا اس کو اس کے منشا کے بالکل برعکس توڑ مروڑ کر چھاپا گیا اور بار بار کی تردید کے باوجود اس جھوٹ کو دہرایا جاتا رہا۔ یہ روش اسلام کا اعلیٰ وارفع معیار اخلاق تو بہت دور کی بات ہے کسی بھی معیارِ اخلاق کے منافی ہے۔ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والا کوئی صحافی تو یہ حرکت کبھی نہیں کرسکتا۔