کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 123
حق کے ساتھ نہیں ہے بلکہ یہ اس کے مکملات میں سے ہے۔ طعن و تشنیع کی سزا کے ذریعے قذف اور زنا کی تہمت لگانے والوں کا مکمل طور پر سدباب کرنا مقصود ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جب شریعت کسی کے خلاف محض طعن و تشنیع کو برداشت نہیں کرتی تو تہمت بلکہ زنا کی تہمت کو کیسے برداشت کرسکتی ہے۔ یہ سمجھانے کا انتہائی اعلیٰ اسلوب ہے اور جرائم کو روکنے کے لیے اسلامی شریعت کا حکیمانہ انداز ہے کہ وہ جرم کے ساتھ اس جرم تک پہنچنے کے سب دروازوں کو بھی بند کرتی ہے تاکہ کسی بھی طرح لوگ اس برائی کے قریب بھی نہ پھٹکیں ۔ یہاں سے یہ بات بھی ہمارے سامنے آگئی کہ عزت و آبرو کے بنیادی حق کا مال حق کے ساتھ موازنہ درست نہیں ہے بلکہ درست یہ ہے کہ عزت و آبرو کے بنیادی حق کا اس حق کے ساتھ موازنہ کیا جائے جو اس کی تکمیل کا تحفظ کرتا ہے۔ اس اعتبار سے عزت کے بنیادی حق کا درجہ اس حق سے زیادہ ہے جو اس کی تکمیل کی حفاظت کرتا ہے۔