کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 12
عزت و آبرو کے تحفظ کے بنیادی حق کی ضرورت کو زیر بحث بنایا گیا ہے، اس میں بھی تین مبحث ہیں :
مبحث اوّل: لوگوں کو برا بھلا کہنے کا شرعی حکم۔
مبحث دوم: غیبت کا حکم۔
مبحث سوم: حکام اور علمائے دین کے خلاف طعن و تشنیع کے بارے میں شرعی حکم
تیسرا باب: اس باب میں عزت و آبرو کی حفاظت کی ضرورت اور اس کے خلاف کاموں پر سزا کا تذکرہ ہے۔
اس میں بھی تین مبحث ہیں :
1: پہلے مبحث میں بہتان اور الزام تراشی کی سزا کا بیان ہے۔
2: دوسرے مبحث میں لوگوں کے خلاف طعن و تشنیع کی سزا کا ذکر ہے۔
3: تیسرے مبحث میں وسیع مفہوم میں امن عامہ کے خلاف بھڑکائی جانے والی سزاؤں کا ذکر ہے۔
4: چوتھی فصل: ابلاغ، اور مواصلات کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عزت و آبرو کے بنیادی حق کے تحفظ پر مشتمل ہے، اس میں دو مبحث ہیں :
1: پہلے مبحث میں افواہوں کے خلاف جنگ میں نئے وسائل کی کوششوں کا تذکرہ ہے۔
2: دوسرے مبحث میں افواہیں پھیلانے اور اُن کی نشر و اشاعت میں حصہ لینے والے جدید ذرائع ابلاغ پر روک لگانے کے طریقے کا تذکرہ ہے۔
اور آخر میں خاتمہ ہے جس میں خلاصۂ مطالب اور قرار دادوں کا ذکر ہے۔
اس موضوع کی تیاری میں میری پوری کوشش یہ رہی ہے کہ اس میں مذکور معلومات کی توثیق اور مصادر و مراجع کے استعمال میں علمی منہج کی پابندی کروں ، اللہ ربّ العالمین سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو نفع بخش بنائے اور اسے خالص اپنی رضا اور خوشنودی کا ذریعہ بنائے۔
صلی اللّٰہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وسلم