کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 109
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ فرامین بے مقصد ہیں ۔ جو شخص یہ سب جاننے کے باوجود بھی ان تنبیہات پر کان نہیں دھرتا اللہ تعالیٰ اس کو نشانِ عبرت بنادیتا ہے۔ اس لیے کسی دوسرے کا عیب تلاش کرنے والے کو اللہ تعالیٰ کی دی گئی مہلت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے بلکہ اس کو اس قبیح فعل سے فوراً تائب ہوکر اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔