کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات - صفحہ 10
اس سے دور چلے جاتے ہیں اور وہ لوگوں کی نظروں میں گر جاتا ہے۔ جھوٹ کی ایک قسم افواہ سازی بھی ہے جو کہ انسان بنا کچھ سوچے سمجھے کوئی بات کسی سے سن کر لوگوں میں پھیلا دیتے ہیں ، جب کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ جس سے انسان کی عزت پر حرف آتا ہے اور مسلمان کی عزت کو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر قرار دیا ہے۔ افواہ سازی کے آج کل مختلف ذرائع بن چکے ہیں ۔ بالخصوص میڈیا کا کردار اس میں سرفہرست سامنے آتا ہے۔ میڈیا کے مثبت اور منفی کردار پر کتاب میں سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ جس سے قارئین کی تشفی ہوگی۔ ان شاء اللہ ہمیں چاہیے کہ ایسے اعمال سے کوسوں دور رہیں جن سے رب تعالیٰ کی ناراضی اور لوگوں میں بھی انسان کا وقار اور عزت کم ہو اور اپنے بچوں کو بھی ایسی غلط حرکات سے منع کریں ، کیونکہ آپ کی اولادیں آپ کی تربیت کا آئینہ دار ہوتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے اور افواہ سازی سے دور رکھے۔ عفی اللّٰہ عنہ مبشر احمد ربانی