کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 75
{وَلَوْ أَشْرَکُوْا لَحَبِطَ عَنْہُمْ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ}[1] [اور اگر وہ شرک کرتے، تو جو عمل وہ کیا کرتے تھے، ان سے ضائع ہو جاتے]۔ ب: یہ بات صرف مذکورہ بالا حضراتِ انبیاءعلیہم السلام اور اُن کے قرابت داروں کے لیے نہیں تھی، بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے تمام حضراتِ انبیاءعلیہم السلام بشمول امام الانبیاء قائد المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دو ٹوک انداز میں بیان فرما دیا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰہِ تَاْمُرُوْٓنِّٓی اَعْبُدُ اَیُّہَا الْجَاہِلُوْنَ ۔ وَلَقَدْ اُوحِیَ اِِلَیْکَ وَاِِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ۔ بَلِ اللّٰہَ فَاعْبُدْ وَکُنْ مِّنَ الشَّاکِرِیْنَ} [2] [کہہ دیجیے! پھر کیا تم مجھے اللہ تعالیٰ کے سوا دوسروں کے متعلق حکم دیتے ہو، کہ میں ان کی عبادت کروں اے جاہلو!؟ اور بلاشبہ یقینا آپ کی طرف اور ان لوگوں کی جانب، جو آپ سے پہلے تھے، وحی کی گئی : بلاشبہ اگر آپ نے شرک کیا ، تو لازماً آپ کا عمل ضرور ضائع ہو جائے گا اور آپ ضرور بالضرور خسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ ہی کی پس عبادت کیجیے اور شکر کرنے والوں سے ہو جایئے۔]
[1] سورۃ الأنعام؍ جزء من رقم الآیۃ ۸۸۔ [2] سورۃ الزمر؍ الآیات ۶۴۔۶۶۔