کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 57
[’’ الٓم اللہ تعالیٰ ہی ہیں (کہ) ان کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ (ہمیشہ) زندہ از خود قائم اور ہر چیز کو قائم رکھنے والے۔‘‘] ii:{اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ لَیَجْمَعَنَّکُمْ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ لَا رَیْبَ فِیْہِ وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ حَدِیْثًا}[1] (اللہ تعالیٰ ان کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ یقینا تمہیں قیامت کے دن ضرور لے جا کر جمع کریں گے، اس میں کوئی شک نہیں اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ بات میں کون سچا ہے؟) iii:{فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ}[2] [پھر اگر وہ منہ موڑیں ، تو کہہ دیجیے: [مجھے کافی ہیں اللہ تعالیٰ۔ ان کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ میں نے انہی پر بھروسا کیا اور وہ ہی عرش عظیم کے رب ہیں۔] iv: { اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَلَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی}[3] [اللہ تعالیٰ ان کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، انہی کے لیے سب سے اچھے نام ہیں۔] v :{اَللّٰہُ لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ} [4] [اللہ تعالیٰ، ان کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں( وہ) عرشِ عظیم کے رب (ہیں)]
[1] سورۃ النسآء؍ الآیۃ ۸۷۔ [2] سورۃ التوبۃ؍ الآیۃ ۱۲۹۔ [3] سورۃ طٰہ؍ الآیۃ ۸۔ [4] سورۃ النمل؍الآیۃ ۲۶۔