کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 42
’’لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنُّ أَ نَّہٗ لَیْسَ فِیْہِمْ رَجُلٌ أَشَدَّ مِنِّيْ۔‘‘ ’’[تمام] جنّ جانتے ہیں، کہ مجھ ایسا طاقت ور شخص ان میں کوئی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے پوچھا: ’’مَا جَآئَ بِکَ؟‘‘ ’’تمہیں [یہاں] کون سی چیز لائی ہے؟‘‘ اس نے کہا: ’’أُنْبِئْنَآ أَنَّکَ تُحِبُّ الصَّدَقَۃَ ، فَجِئْنَا نُصِیْبُ مِنْ طَعَامِکَ۔‘‘ ’’ہمیں بتلایا گیا، کہ آپ صدقہ [کرنا] پسند کرتے ہیں، اسی لیے ہم آپ کے غلے میں سے اپنا حصہ لینے آئے ہیں۔‘‘ انہوں نے پوچھا: ’’مَا یُجِیْرُنَا مِنْکُمْ؟‘‘ ’’ہمیں تم سے کون سی چیز محفوظ رکھتی ہے؟‘‘ اس نے پوچھا: ’’ تَقْرَأُ آیَۃَ الْکُرْسِيِّ مِنْ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ: {اَللّٰہُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ}؟ ‘‘ ’’(کیا) آپ آیت الکرسی: [اَللّٰہُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ] ، جو کہ سورۃ بقرہ میں ہے، پڑھتے ہیں؟‘‘ انہوں نے فرمایا: ’’نَعَمْ۔‘‘ ’’ہاں۔‘‘ اس نے کہا: