کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 31
اس سلسلے میں صاحبِ بصیرت اس (حقیقت) سے آگاہ ہے۔] لہٰذاجو بھی اللہ تعالیٰ کے اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کرنا چاہے، تاکہ اس کی دعا شرفِ قبولیت پائے، وہ آیت الکرسی کے اس جملے: [اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ] کے ساتھ اپنی فریاد مولائے رحمن و رحیم کے حضور پیش کرے۔ اے ہمارے حي و قیوم رب! ہمیں اپنے اسمِ اعظم کے ساتھ اپنے حضور التجائیں پیش کرنے کی توفیق عطا فرمایئے اور پھر ہماری فریادوں کو قبول فرمایئے۔ إِنَّکَ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔