کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 253
فیض یاب ہو گا۔ یہی وہ اساس، اصل اور بنیاد ہے، جس کی طرف دعوت دینے کی خاطر تمام انبیاء و رسل علیہم السلام کو مبعوث کیا گیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم اس ہی کی جانب دعوت دینے سے اپنی دعوت کا آغاز فرماتے اور اس کے لیے سب سے زیادہ اہتمام فرماتے تھے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ [اَلْقَیُّوْمُ] ہیں، کہ کائنات کی ہر چیز کا قیام صرف اُن کے حکم و تدبیر سے ہے۔ یہ بات بھی ہر قسم کی عبادت کے اُن کے بلاشرکت غیرے حقدار ہونے کے دلائل میں سے ایک ہے۔ اس بات میں ان کے [اَلْقَیُّوْمُ] ہونے کی تاکید ہے، کیونکہ جسے نیند یا اونگھ آئے، وہ [اَلْقَیُّوْمُ] نہیں ہوسکتا۔