کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 23
سربلندی کے لیے جدوجہد کرنے والوں میں مجھ ناکارے کو بھی اپنے فضل و کرم سے شامل فرمادیں۔ إِنَّہٗ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ۔ کتاب کی تیاری میں پیشِ نظر باتیں: اس سلسلے میں توفیقِ الٰہی سے درجِ ذیل باتوں کے اہتمام کی کوشش کی گئی ہے: ۱: آیت الکرسی کے فضائل تحریر کرتے ہوئے ثابت شدہ احادیث پر اکتفا کیا گیا ہے۔ ۲: تفسیر کے دوران اساسی اور بنیادی مرجع قرآن و سنت ہی رہا ہے، البتہ متقدمین اور متاخرین علماء کی تفاسیر سے بقدرِ استطاعت استفادہ کیا گیا ہے۔ ۳: آیت الکرسی کی تفسیر کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر حصے میں ضمنی عنوانات کے تحت گفتگو کی گئی ہے، تاکہ بات سمجھنے سمجھانے میں آسانی ہو۔ ۴: کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی جارہی ہیں، تاکہ ان کی جانب رجوع کرتے وقت استفادہ میں آسانی رہے۔ خاکۂ کتاب: پیش لفظ مبحثِ اوّل آیت الکرسی کے فضائل [اسے پانچ مستقل عنوانات والے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔] مبحث دوئم آیت الکرسی کی تفسیر [اسے دس مستقل عنوانات والے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔] حرفِ آخر: ا: خلاصۂ کتاب ب: اپیل