کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 193
چار علماء کے اقوال: ’’لَا یَعْلَمُ أَحَدٌ سِوَاہُ شَیْئًا إِلَّا بِمَا شَآئَ ہُوَ أَنْ یُعْلِمَہٗ، فَأَرَادَ، فَعَلَّمَہٗ۔‘‘[1] ’’ان کے علاوہ کوئی ایک بھی کسی بھی چیز کا علم نہیں رکھتا، مگر جس چیز کا وہ، اسے علم دینا پسند فرمائیں، تو وہ (اس کا) ارادہ فرمائیں اور اسے سکھلادیں۔‘‘ ’’لَا مَعْلُوْمَ لِأَحَدٍ إِلَّا مَا شَآئَ اللّٰہُ أَنْ یُّعْلِمَہٗ۔‘‘[2] ’’کسی کو کچھ (بھی) معلوم نہیں، مگر اللہ تعالیٰ اُسے جس چیز کا علم دینا چاہیں۔‘‘ ’’لَا یَطَّلِعُ أَحَدٌ مِّنْ عِلْمِ اللّٰہِ عَلٰی شَيْئٍ إِلَّا بِمَآ أَعْلَمَہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ، وَأَطْلَعَہٗ عَلَیْہِ۔ وَیَحْتَمِلُ أَنْ یَّکُوْنَ الْمُرَادُ لَا یَطَّلِعُوْنَ عَلٰی عِلْمِ شَیْئٍ مِنْ عِلْمِ ذَاتِہٖ وَصِفَاتِہٖٓ إِلَّا بِمَا أَطْلَعَہُمْ عَلَیْہِ کَقَوْلِہٖ: {وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِہٖ عِلْمًا}۔‘‘[3]،[4] ’’کوئی بھی اللہ تعالیٰ کے علم کے بارے میں کسی بھی چیز سے مطلع نہیں
[1] تفسیر الطبري ۵/۳۹۷۔ [2] المحرّر الوجیز ۲/۲۷۷۔ [3] سورۃ طٰہٰ / جزء من الآیۃ ۱۱۰۔ [4] تفسیر ابن کثیر ۱/۳۳۲۔ نیز ملاحظہ ہو: تفسیر آیۃ الکرسي ص ۱۷۔