کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 186
تمام معاملات انہی کی جانب لوٹائے جائیں گے۔] ۴: ارشادِ تعالیٰ: {قُلْ اِنْ تُخْفُوْا مَا فِیْ صُدُ وْ رِکُمْ اَوْ تُبْدُوْہُ یَعْلَمْہُ اللّٰہُ وَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ}[1] [آپ کہہ دیجیے، کہ تم چاہے اس چیز کو چھپاؤ، جو تمہارے سینوں میں ہے یا ظاہر کرو، اللہ تعالیٰ اسے جانتے ہیں اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے، وہ اُسے جانتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتے ہیں۔] ۵: ارشادِ تعالیٰ: {وَاللّٰہُ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ}[2] [اور اللہ تعالیٰ جانتے ہیں، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز سے خوب باخبر ہیں۔] ۶: ارشادِ تعالیٰ: {یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَیَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌم بِذَاتِ الصُّدُوْرِ}[3] [وہ جانتے ہیں، جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتے ہیں، جو
[1] سورۃ آل عمران / الآیۃ ۲۹۔ [2] سورۃ الحجرات / جزء من الآیۃ ۱۶۔ [3] سورۃ التغابن / الآیۃ ۴۔