کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 185
ہ: علمِ الٰہی کا تمام کائنات کا احاطہ کرنے کے متعلق دیگر چھ آیات: آیت الکرسی میں بیان کردہ اس حقیقت پر دلالت کرنے والی متعدد نصوص میں سے چھ درجِ ذیل ہیں: ۱: ارشاد تعالیٰ: {یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِہٖ عَلْمًا}[1] [وہ جانتے ہیں، جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ (لوگ) علم کے اعتبار سے ان کا احاطہ نہیں کرسکتے۔] ۲: ارشادِ تعالیٰ: {یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ وَ لَا یَشْفَعُوْنَ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰی وَ ہُمْ مِّنْ خَشْیَتِہٖ مُشْفِقُوْنَ}[2] [وہ جانتے ہیں، جو کچھ ان کے آگے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ صرف انہی کی شفاعت کریں گے، جن کے لیے اللہ تعالیٰ (شفاعت کرنا) پسند فرمائیں گے اور وہ ان کے خوف سے ڈرے ہوئے ہیں۔] ۳: ارشادِ تعالیٰ: {یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ وَاِلَی اللّٰہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ}[3] [وہ جانتے ہیں، جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور
[1] سورۃ طٰہٰ / الآیۃ ۱۱۰۔ [2] سورۃ الأنبیآء / الآیۃ ۲۸۔ [3] سورۃ الحج / الآیۃ ۷۶۔