کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 152
[انہی کے لیے ہے، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ بحیثیت کارساز بہت کافی ہیں۔] ۶: ارشادِ باری تعالیٰ: {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَہُ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَۃِ وَ ہُوَ الْحَکِیْمُ الْخَبِیْرُ}[1] [تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، انہی کا ہے اور تنہا ان کے لیے آخرت میں سب تعریفیں ہیں اور وہ ہی بڑی حکمت والے اور خوب خبردار ہیں۔] ۷: ارشادِ باری تعالیٰ: {لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ}[2] [ان ہی کے لیے ہے، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہ ہی بہت بڑی بلند ی والے اور بڑی عظمت والے ہیں۔] ۸: ارشادِ باری تعالیٰ: {صِرَاطِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ اَ لَآ اِِلَی اللّٰہِ تَصِیْرُ الْاُمُوْرُ}[3] [اس اللہ تعالیٰ کی راہ (کی طرف)، کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، انہی کا ہے۔ خبردار! تمام معاملات اللہ تعالیٰ ہی کی طرف پہنچیں گے۔] ۹: ارشادِ باری تعالیٰ:
[1] سورۃ سبائٍ ؍ الآیۃ الأولیٰ۔ [2] سورۃ الشوریٰ / الآیۃ ۴۔ [3] سورۃ الشوریٰ / الآیۃ ۵۳۔