کتاب: آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر - صفحہ 117
’’ یَعْنِي ہُوَ الْأَوَّلُ قَبْلَ کُلِّ شَیْئٍ بِلَا ابْتِدَائٍ ، بَلْ کَانَ ہُوَ ، وَلَمْ یَکُنْ شَيْئٌ مَوْجُوْدًا۔ وَالْآخِرُ بَعْدَ فَنَائِ کُلِّ شَیْئٍ بِلَا اِنْتِہَائٍ ، تَفْنَی الْأَشْیَائُ وَیَبْقٰی ہُوَ۔‘‘ [1] [یعنی وہ بلا ابتدا[2] ہر چیز سے پہلے ہیں، بلکہ وہ تو تب سے ہیں، جب کوئی چیز بھی موجود نہیں تھی۔ اور وہ ہر چیز کے فنا ہونے کے بعد بھی ( رہنے والے) ہیں ، ان کا ناپید ہونا نہیں، تمام چیزیں نابود ہو جائیں گی اور وہ ہی باقی رہیں گے۔] ii: شیخ ابن عاشور رقم طراز ہیں: ’’وَاعْلَمْ أَنَّ فِيْ قَوْلِہٖ: {ہُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ} دَلَالَۃَ قَصْرٍ مِّنْ طَرِیْقِ تَعْرِیْفِ جُزْأَيْ الْجُمْلَۃِ۔‘‘ [3] [’’جان لیجئے، کہ بلاشبہ ارشادِ باری تعالیٰ{ہُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ}، جملے کے دونوں اجزاء کے (اسمائے) معرفہ ہونے کی بنا پر، حصر پر دلالت کرتا ہے۔‘‘] یعنی جملے {ہُوَ الْاَوَّلُ} میں {ہُوَ} معرفہ ہے۔ اور جب جملے کے دونوں اجزاء (مبتدا اور خبر) اسمائے معرفہ ہوں، تو جملہ حصر پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح ترجمہ یہ ہو گا:
[1] تفسیر البغوي ۴؍۲۹۳۔ نیز ملاحظہ ہو: تفسیر البحر المحیط ۸؍۲۱۶ ؛ و بدائع التفسیر ۳؍ ۱۲۷ ؛ والعقیدۃ الطحاویۃ و شرحہا ص ۶۶؛ (بتحقیق الشیخ أحمد شاکر) ؛ و تیسیر الکریم الرحمٰن ص ۸۳۷۔ (ط: الرسالۃ)۔ [2] یعنی اللّٰه تعالیٰ کے موجود ہونے کے لیے کوئی وقتِ آغاز نہیں ، کہ وہ اس سے پہلے نہیں تھے۔ [3] تفسیر التحریر والتنویر ۲۷؍۳۶۱۔