کتاب: آسان توحید - صفحہ 95
توکل کا معنی و مفہوم توکل کا معنی: لغت میں:… سپرد کرنا، اعتماد کرنا۔ شرع میں:… اللہ وحدہ لاشریک پر دل کا اعتماد ہونا۔ شرعی توکل: اس میں تین چیزیں پائی جاتی ہیں: ۱۔ اللہ تعالیٰ پر سچا اور حقیقی اعتماد و بھروسہ۔ ۲۔ اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور عقیدہ کہ ہر چیزکی زمام کار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ۳۔ جائز اور مباح اسباب کا بجا لانا۔ توکل کی اقسام: توکل کی تین اقسام ہیں: ۱۔ عبادت توکل: …یعنی اللہ وحدہ لاشریک پر اپنا اعتماد اور بھروسہ رکھنا۔ ۲۔ شرکیہ توکل: …جیسا کہ ایسی چیزوں میں غیراللہ پر اعتماد و بھروسہ کرنا جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں۔ ۳۔ یا کلی یا جزئی طور پر اسباب پر ہی سارا بھروسہ رکھنا۔ توکیل:[وکیل بنانا]: یعنی کسی انسان کو اپنی طرف سے کوئی ایسا کام کرنے کے لیے نائب مقرر کردینا جس کام کے کرنے کی صلاحیت نائب میں موجود ہو؛ ایسا کرنا جائزہے۔ توکیل اور توکل میں فرق: توکل دل کا خفیہ اور باطنی عمل ہے۔ توکیل:… ظاہری عمل ہے۔