کتاب: آسان توحید - صفحہ 93
اُمید کے معنی و مفہوم امید کا معنی: محبوب اور پسندیدہ چیز کی توقع و طمع اور اس کا انتظار کرنا۔ امید کی اقسام: امید کی تین اقسام ہیں: الف۔ ایسی امید جو کہ عبادت ہے: یعنی صرف اللہ وحدہ لاشریک سے اپنی امنگیں اور تمنائیں وابستہ رکھنا۔ اس کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں: ۱۔ محمود امید: یعنی ایسی امید جس کے ساتھ اعمال ِ صالحہ بھی پائے جائیں۔ ۲۔ مذموم امید: یعنی عمل کے بغیر کی امیدیں اور اپنے آپ کو جھوٹے سہارے دینا۔ ۳۔ مشرکانہ امید: یعنی غیر اللہ سے ایسی چیز کی امید رکھنا جس پر اللہ کے علاوہ کوئی بھی دوسرا قادر نہیں۔ ۴۔ طبعی امید: جیسا کہ کسی انسان سے کسی ایسی چیز کی امید رکھنا جس پر کوئی انسان قدرت اور ملکیت رکھتا ہے۔مثال کے طور پر: آپ کسی سے یوں کہیں: میں امید کرتا ہوں کہ آپ میرے پاس تشریف لائیں گے۔