کتاب: آسان توحید - صفحہ 92
’’ اور جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا، اس کے لیے دو باغ ہیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ سے خوف کی اقسام: اس کی دو اقسام ہیں: ۱۔ محمود خوف:……یعنی ایسا خوف جو انسان کے اور اللہ کی نافرمانی کے درمیان حائل ہوجائے، اس خوف کی بنا پر انسان واجبات بجا لائے، اورمحرمات کو ترک کردے۔ ۲۔ غیر محمود خوف:……ایسا خوف جو انسان کو اللہ کی رحمت سے مایوس اور ناامید کردے۔